سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ ادا
راولپنڈی(آن لائن) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ کرال چوک کھوکھر ہاؤس میں ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ دربار عالیہ گولڑہ شریف کے مہر فرید الحق گیلانی نے پڑھائی حاجی نواز کھوکھر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر مصطفے نواز کھوکھر کے والد تھے، افضل کھوکھر کے بڑے بھائی تھے نمازِ جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وفاقی وزیر ہواا بازی غلام سرور خان پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت راجہ ناصر فرحت اللہ بابر پاکستان پپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری جماعت اسلامی کے میاں اسلم زمرد خان دربار عالیہ گولڑہ شریف کے پیر مہر فرید الحق گیلانی دربار عالیہ عید گاہ شریف کے پیر حسان حسیب الرحمان سمیت مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حاجی نواز کھوکھر