ملک میں کورونا کی مزید 46افراد کی جان لے لی،2899نئے کیس رپورٹ

  ملک میں کورونا کی مزید 46افراد کی جان لے لی،2899نئے کیس رپورٹ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 46افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد10ہزار644 ہوگئی   جب کہ 2ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46افراد جاں بحق جبکہ 2ہزار 899مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک بھرمیں اب تک 10ہزار644اموات ہوئیں جبکہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 2ہزار 416ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 56ہزار 969ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 34ہزار 803ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 410کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھرمیں اب تک 70لاکھ 88ہزار 014کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -