غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنیوالے 6نوجوان پاکستان کے حوالے 

       غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنیوالے 6نوجوان پاکستان کے حوالے 

  

لاہور(آئی این پی)  بھارت کی بارڈرسکیورٹی  فورس نے غلطی سے سرحدعبور کرنیوالے 6 پاکستانی نوجوانوں کو پاکستانی سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی ایس ایف نے 8 جنوری کو لاہور اور امرتسر سے جڑے بارڈر کے قریب سے 6 پاکستانی نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا جن کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ ان کے نام محمد آصف، عمرفاروق، محمد عارف، محمد ارسلان، راجہ عباس اورشوکت بتائے گئے ہیں اور ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ بی ایس ایف نے اسی روز پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تھا، پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے مابین فلیگ میٹنگ بھی ہوئی، ان کی شناخت کی گئی اور اگلے روز نوجوانوں کو واہگہ بارڈرپر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

نوجوان حوالے

مزید :

صفحہ اول -