قومی کرکٹر شعیب ملک کی سپورٹس کار ٹرک سے جا ٹکرائی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں حادثہ پیش آگیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی تیز رفتاری سے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تاہم شعیب ملک حادثے میں بال بال محفوظ رہے۔عینی شاہدین کے مطابق شعیب ملک قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں شریک تھے، تقریب سے واپسی پر انہوں نے تیز رفتاری سے گاڑی چلائی جو بے قابو ہو کر سامنے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جبکہ حادثے سے کچھ دیر قبل ہی بابر اعظم اور محمد عامر، شعیب ملک کی سپورٹس کار کی تعریف کر رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شعیب ملک سے سپورٹس کار سے متعلق مذاق بھی کیا۔محمد عامر نے شعیب ملک سے پوچھا کہ شعیب بھائی! آپ اپنی کار سپیڈ بریکر سے کیسے گزارتے ہیں؟۔ شعیب ملک نے کہا کہ بس اسے ٹیڑھا کرکے سپیڈ بریکرز سے گزار لیتے ہیں۔اس موقع پر وہاں موجود ایک صحافی نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ نے سپورٹس کار کا فل میٹر مارا کبھی؟ اس کا جواب شعیب ملک نے نہیں دیا۔ اس موقع پر ساتھ کھڑے محمد عامر نے مذاق میں جواب دیا کہ بجلی بہت مہنگی ہو گئی ہے بھئی، میٹر نہ ہی مرواؤ۔پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک کا کار حادثے کے بعد بیان سامنے آگیا۔اپنی ٹوئٹ میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں باکل ٹھیک ہوں، حادثہ اتفاق سے پیش آیا، اللہ تعالی نے مجھ پرمہربانی کی۔انہوں نے کہا کہ میری خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، آپ لوگوں کے محبت اور پیار پر شکر گزار ہوں۔پولیس نے لاہور میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی گاڑی کی ٹکر سے متاثر ہونے والی 3 گاڑیوں کے مالکان کے بیانات قلمبند کرلیے۔ذرائع کے مطابق پولیس متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو قانونی کارروائی کی یقین دہانیاں کرواتی رہی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شعیب ملک کی اسپورٹس کار ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں کھڑے ٹرک کے نیچے گھس کر تباہ ہوئی، بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ شعیب ملک کی گاڑی نکال کرلیگئی، متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کی درخواستیں ملنے پرکارروائی کی جائے گی۔ذرائع کاکہنا ہیکہ شعیب ملک کی گاڑی پی سی بی ملازمین کی پارکنگ میں کھڑی کردی گئی ہے۔
شعیب ملک گاڑی