بھارتی دعویٰ مسترد، عالمی ادارہ صحت نے نقشے میں جموں و کشمیر علیحدہ خطہ دکھادیا 

  بھارتی دعویٰ مسترد، عالمی ادارہ صحت نے نقشے میں جموں و کشمیر علیحدہ خطہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شدید سردی کے باوجود مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں جس دوران لوگوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایااور ہراساں کیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اورپولیس کی ٹیموں نے اتوار کو بڈگام اور پونچھ اضلاع کے علاقوں بونہ مکہامہ اور گوہلاڈ میں تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بندکرکے گھر گھر تلاشی لی۔ کارروائیوں کے دوران فوجیوں نے مکینوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ ایک سال کے دوران محاصروں اورتلاشی کی 4ہزار815 کارروائیاں کیں۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے جنیوا میں اپنی ویب سائٹ پر لداخ سمیت جموں و کشمیر کو بھارت سے علیحدہ خطے کے طور پر دکھایا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر نریندر مودی کی بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے نقشے میں بھارت کو نیلے رنگ میں جبکہ لداخ سمیت جموں و کشمیرکو سرمئی رنگ دکھایا ہے۔جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا اقوام متحدہ کے ا دارے کی طرف سے اس طرح کے طرز عمل سے ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال دنیا کی تعمیر میں مدد ملے گی جسے بھارت اور اسرائیل جیسے توسیع پسندانہ ملکوں نے خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ شبیر احمد ڈار نے کہا کہ ڈبلیو ایچ اوکے ترجمان نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے بارے میں اسکا نقشہ اقوام متحدہ کی دی گئی ہدایات کے مطابق ہے۔ جموں وکشمیر ایمپلائیز موومنٹ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہی ہے۔
بھارتی دعویٰ

مزید :

صفحہ اول -