شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل  نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

  شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل  نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

  

لندن (آئی این پی) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے تمام مواصلاتی رابطوں کی ویب سائٹس پراپنی سرگرمیاں ختم کردی ہیں۔ برطانوی اخبار "سنڈے ٹائمز" کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس رضا کارانہ طورپر بند کردیے ہیں۔ شاہی جوڑے نے فیس بْک، "ٹویٹر" اور "انسٹاگرام" کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ ان تمام پلیٹ فارمز پر ان کے ایک کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے قریبی ذریعے نے بتایا کہ شاہی جوڑے کا نئے آرچیل فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور ان پلیٹ فارمز میں ذاتی طور پر ان دونوں میں سے کسی کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔  

شہزادہ ہیری

مزید :

صفحہ اول -