کورونا ویکسین لگواناسب کی  اخلاقی ذمہ داری، پوپ فرانسس

 کورونا ویکسین لگواناسب کی  اخلاقی ذمہ داری، پوپ فرانسس

  

فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک)  کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے اسے اخلاقی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ خود بھی آئندہ ہفتے کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں گے۔پوپ نے اپنے معتقدین پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کی ویکسین لگوائیں تاکہ نہ صرف خود کو بلکہ دیگر افراد کی زندگی کو بھی محفوظ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہرکسی کو ویکسین لگوانی چاہیے یہ ایک اخلاقی ذمہ داری اور انتخاب ہے کیونکہ ویکسین نہ لگوا کر آپ نہ صرف اپنی جان سے کھیلیں گے بلکہ دیگر افراد کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالیں گے۔

پوپ

مزید :

صفحہ اول -