شیخ رشید وعدے پر قائم رہیں 19جنوری کو ہم آرہے ہیں،غفور حیدری

شیخ رشید وعدے پر قائم رہیں 19جنوری کو ہم آرہے ہیں،غفور حیدری

  

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پر قائم رہیں،19 جنوری کو پی ڈی ایم آرہی ہے، حکمرانوں کوہر داڑھی والا جمعیت علماء اسلام کا ورکر نظرآتا ہے،حکومتی صف میں چمکادڑ بیٹھے ہیں جنہیں پی ڈی ایم کے بڑے جلسے چھوٹے نظر آتے ہیں، پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن میں جانے کے فیصلے سے کیسے نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ پی ڈی ایم کمزور ہورہی ہے، حکمران بوکھلاہٹ کے شکار ہو کر پروپیگنڈاپر اتر آئے ہیں۔گزشتہ روزیہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمران پی ڈی ایم کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اپنی بوکھلاہٹ چھپانے کیلئے اب پروپیگنڈے کررہے ہیں۔  شیخ رشید اپنے وعدوں پر قائم رہیں ہم 19جنوری کوآرہے ہیں ہمارا راستہ نہ روکیں اگر پی ڈی ایم قیادت نے فیصلہ کیا تو اسی وقت دھرنا دیا جائے گا۔ اپوزیشن کے جلسوں کے لئے کنٹینر دینے والے اپنی وعدوں سے مکر گئے تھے۔ ملک بھر میں بجلی کا بہت بڑا بریک ڈاؤن ہوا تاہم وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پی ڈی ایم 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہزارہ برادری سے کئے گئے معاہدے پر توقع نہیں کی جاسکتی کہ حکمران وعدے پورے کریگی حکمرانوں کی پہلے سے یوٹرن کی تاریخ موجود ہے۔ 

غفور حیدری

مزید :

صفحہ اول -