کوویکس کی پیشرفت سے آگاہ، جلد ویکسین حاصل کرلینگے،فیصل سلطان 

  کوویکس کی پیشرفت سے آگاہ، جلد ویکسین حاصل کرلینگے،فیصل سلطان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے ایک انٹرویومیں کہا کہ وہ کوویکس کی جانب سے کی جانے والی پیشرفت سے آگاہ ہیں۔ایک بڑی آبادی والے ملک کی حیثیت سے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جلد ویکسین حاصل کرلیں گے، مزید یہ کہ ہم آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین دینے کیلئے دوطرفہ معاہدے بھی کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں ویکسی نیشن کا عمل 3 مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہیلتھ پروفیشنلز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی، جس کے بعد 60 سے 65 سال کی عمر کے افراد سمیت دیگر ہیلتھ کیئر ورکرز شامل ہوں گے، دوسرے مرحلے میں ویکسین دی جانے والے لوگوں کی تعداد تقریباً 70 لاکھ ہوگی،باقی رہ جانے والے افراد کو تیسرے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی جسے رواں سال کے نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ ہرڈ امیونٹی حاصل کرنے کیلئے ملک کی آبادی کے 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین دی جائے۔واضح رہے کہ کوویکس ایک بین الاقوامی اتحاد ہے جس نے تقریباً 190 ممالک کی 20 فیصد آبادی کو فری ویکسین کی فراہمی کا عزم کیا ہے اور ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے لہٰذا یہ امید کی جارہی ہے کہ ملک 2021 کی پہلی سہ ماہی کے آخر یا دوسری سہ ماہی کے آغاز کے فوری بعد تک پہلی کھیپ حاصل کرلے گا۔
فیصل سلطان