ہنگو‘ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے  آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

ہنگو‘ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے  آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

  

 ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگو ٹل روڈ پر سٹیڈیم کے قریب رحمت ٹائر اینڈ ائل ڈیلر کے دوکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اگ لگی جس کی وجہ سے دوکان کا تمام سامان اور دو منزلہ عمارت جل کر خاکسترد مالک کو لاکھوں کا نقصان ریسکیو 1122نے اگ پر قابو پالیا اس حوالے سے پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ رات ٹل روڈ سٹیڈیم کے ساتھ رحمت ٹائر اینڈ ائل ڈیلر کے دو منزلہ دوکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اگ بھڑ ک اٹھی جس کے بعد ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پالیا تاہم اگ لگنے کی وجہ سے دوکان کے اندر تمام سامان جل کر خاکسترد ہوگیا جس کے باعث مالک کو لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -