ضلع کرم میں آ ج پولیو ویکسینیشن شروع کی جا رہی ہے: ڈاکٹر عطاء اللہ 

ضلع کرم میں آ ج پولیو ویکسینیشن شروع کی جا رہی ہے: ڈاکٹر عطاء اللہ 

  

  پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطائاللہ اور ڈاکٹر عنایت الرحمان نے کہا ہے ضلع کرم میں بھی پولیو ویکینشن کل سے شروع کی جارہی ہے جس کے لئے ضلع  بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہے  پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عطائللہ اور ڈاکٹر عنائیت الرحمان نے کہا کہ گیارہ جنوری 2021ء سے پورے کرم ڈسٹرکٹ میں پو لیو مہم شروع کی جارہی ہے اور پو لیو کے ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال کم عمر بچوں کو پو لیو اور وٹامن اے کے  قطرے پلائینگے انھوں نے کہا کہ 2012سے والدین، علماء کرام،مشران اور میڈیا پرسن کے تعاون سے پورے کرم ڈسٹرکٹ پو لیو فری علاقہ ہے۔عوامی حلقے باربار یہ سوال کرتے ہیں کہ یہ مہم ہر ماہ کیوں ہوتی ڈاکٹر نے کہا کہ پو لیو ویکسین تقریبا 30 سے 35 دن دفاعی کام کرتے ہیں اس لیے ماہوار مہم ہوتی ہیں تاکہ بچے محفوظ رہ سکیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -