فضل اللہ کی رسم قل آج ادا کی جائیگی

      فضل اللہ کی رسم قل آج ادا کی جائیگی

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان کے بھائی فضل اللہ مرحوم جو گزشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کر گئے تھے، کی رسم قل ان کی رہائش گاہ شور مٹہ سوات میں ادا کی گئی۔رسم قل میں خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سپیکر محمود جان خان، مشیر وزیر زادہ، معاونین خصوصی تاج محمد ترند، عارف احمد زئی، ممبر قومی اسمبلی بشیر خان، ممبران صوبائی اسمبلی خالد خان مہمند، شکیل خان، ملک واجد، ارباب جہانداد، افتخار مشوانی، فخر جہان، اعظم خان، وقار خان، جمشید خان مہمند، کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی اور ڈی آئی جی ملاکنڈ اعجاز خان نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -