ہنگو‘ گھر میں گیس لیکج  سے دھماکہ‘ 5 افراد زخمی

      ہنگو‘ گھر میں گیس لیکج  سے دھماکہ‘ 5 افراد زخمی

  

ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگو کے علاقہ علی اباد میں عادل نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو منتقل کردیاگیااس حوالے سے پولیس نے بتایاکہ گزشتہ دن علی الصبح عادل نامی شخص کے گھر گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عادل ولد ہارون،ان کی بیوی تین بچے جن میں دس سالہ مدینہ،سات سالہ حسنی،ڈھائی سالہ مروا زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منقتل کردیاگیاپولیس کے مطابق کمرے کے اندر گیس کنکشن کا پائپ لیک ہو گیاتھا جیسے ہی صبح ماچس کی تیلی لگائی تو کمرے میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -