شہرقائد کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ 

  شہرقائد کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ 

  

 کراچی(این این آئی) شہرقائد کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن کی ریکٹراسکیل پر شدت کم رہی۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے۔جس کی شدت ریکٹراسکیل پر3.1 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مغرب میں 195کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

 زلزلے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -