ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے‘ محمد علی شاہ

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے‘ محمد علی شاہ

  

سخاکوٹ(نمائندہ  پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ ہیلتھ ایمرجنسی کے دعویداروں نے ادویات کی قیمتوں میں 700فیصد اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے شرح کی وجہ سے عوام دو وقت کے روٹی اور کھانے پینے کے اشیاء کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ ظالم حکمرانوں کو اپنے عیاشیوں اور ممبران اسمبلی کے مراعات اور تنخواہوں میں اضافے سے فرصت نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام پر اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے حکومت میں دنیا میں پہلی دفعہ بلوچستان میں گیارہ لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم لاشوں سے بھی ڈر کر ان پر شک کر رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا دعویٰ کرنے والوں نے تعلیمی نظام کو درہم برھم کردیا ہے اور ملکی وقار بلند کرنے کی باتیں کرنے والی سرکار نے دنیا بھر میں ملکی وقار کو خاک میں ملادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کے وعدے کرکے ان سے ووٹ لیا گیا لیکن اب حال یہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرنے کیساتھ ساتھ چھابڑی فروشوں کو بھی تجاوزات کے نام پر در بدر کردیا ہے اور غریب لوگ موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیاں دے رہے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ان نا اہل حکمرانوں سے غریب عوام کو نجات دلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کرنے والوں کو چور کہنے والے وزیر اعظم نے خود غریب عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -