ضلع اور کزئی میں لوڈشیڈن کا ظالمانہ سلسلہ بند کیا جائے: ملک سید رضا 

  ضلع اور کزئی میں لوڈشیڈن کا ظالمانہ سلسلہ بند کیا جائے: ملک سید رضا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع اورکزئی کے سینئر رہنماء ملک سید رضا نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی اور برف باری میں واپڈا کی طرف سے چوبیس چوبیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اورکزئی سے منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ایکسائز سید غازی غزن جمال قبائلی اضلاع کے دورے کے موقع پر ترقی اور خوشحالی کے اعلانات کرتے ہیں اوران کے اعلانات صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں لیکن ان کے اپنے حلقے میں چوبیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور اپنے حلقے کا رخ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ سید غزن جمال کو پہلے اپنے حلقے کے عوام کی مشکلات کا ا زالہ کرنا چاہیے پھر دوسرے اضلاع کے دورے کریں اور وہاں پر ترقی کے اعلانات کریں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔واپڈا کی طرف سے دن رات بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔