کراچی گرین لائن بس چلنے کی 2 وفاقی وزراء نے الگ الگ تاریخیں دیدیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں گرین لائن بس چلنے کے حوالے سے 2 وفاقی وزراء نے الگ الگ تاریخیں دے دیں۔ فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گرین لائن منصوبے پر تاحال کام جاری ہے اور یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا۔اب کراچی میں گرین لائن بس چلنے کے حوالے سے 2 وفاقی وزراء نے الگ الگ تاریخیں دی ہیں۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ گرین لائن بس رواں سال جون میں چل جائے گی جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن بس جولائی اگست میں چلنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گرین لائن بس