مفتاح اسماعیل نے بریک ڈاؤن  سے متعلق شبلی فراز کے مؤقف  کو جھوٹ قرار دے دیا

مفتاح اسماعیل نے بریک ڈاؤن  سے متعلق شبلی فراز کے مؤقف  کو جھوٹ قرار دے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کے مؤقف کو جھوٹ قرار دے دیا۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ہزار میل طویل ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیوشن لائنیں لگائی گئیں جس کی بدولت موجودہ حکومت اس گرمیوں میں ساڑھے24 ہزار میگاواٹ بجلی تقسیم کرنیکے قابل ہوئی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ن لیگ نے ہی این ون پر نظام مستحکم کرنیکا کام شروع کر دیا تھا جو کسی بڑے پاور پلانٹ کی بندش کے باوجود ترسیلی نظام کو مستحکم رکھ سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اس کام کوجاری نہ رکھا۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ  ن لیگ کی حکومت نے مرمت کا کام بھی جاری رکھا تھا جب کہ موجودہ حکومت گرمیوں میں مرمت کرنے میں ناکام رہی، یہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔

مفتاح اسماعیل 

مزید :

صفحہ اول -