بھارتی سٹاک ایکسچینج کے اکاﺅنٹ سے ٹریڈنگ اپ ڈیٹس کی جگہ معروف اداکارہ کی بے باک تصاویر شیئر

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی نیشنل سٹاک ایکسچینج (این ایس اے) کے آفیشل اکاؤنٹ سے اداکارہ مونی رائے کی گلیمرس تصاویر شیئر کردی گئیں۔
بھارتی اداکارہ مونی رائے اس وقت خبروں میں آئیں جب بھارتی نیشنل سٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی گلیمرس تصاویر شیئر کی گئیں۔
اداکارہ کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہفتے کے دن کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ ہوشربا تصویریں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیگ استعمال کیے گئے تھے۔
بعدازاں یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹا دی گئی اور اس پر معافی مانگتے ہوئے انسانی غلطی قرار دیا گیا۔
Today there was an unwanted post on NSE handle at 12:25 p.m. It was a human error made by the agency handling NSE account and there was no hacking. Our sincere apologies to our followers for the inconvenience caused.
— NSEIndia (@NSEIndia) January 9, 2021
این ایس اے نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ سے متعلق پوسٹ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے اور یہ اکاؤنٹ چلانے والی ایجنسی سے یہ غلطی ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔
اس معذرت کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
خیال رہے ک مونی رائے نے بھارتی ڈرامہ سیریل ’ناگن‘ سے شہرت حاصل کی ہے اور متعدد فلموں میں بھی ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔