لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیرکاشکار

لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیرکاشکار
لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیرکاشکار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثرہوگیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق شدید دھند کے مطابق راس الخیمہ جانے والی پرواز جی 821 ،دبئی جانے والی پرواز پی اے 416 ،دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 ،ابوظہبی سے آنے والی پروازای وائے 241 ،ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 242 منسوخ کردی گئی۔

اسی طرح کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 ،کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 اورکوئٹہ جانے والی پرواز ای آر 543 منسوخ کردی گئی ۔

دھند کے باعث دوحہ جانے والی قطر ایئرکی پرواز کیوآر 621 بارہ گھنٹے ،جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 پانچ گھنٹے بیس منٹ تاخیرکاشکارہو گئی۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -