پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے تمام فرنچائزز نے سکواڈز کو حتمی شکل دیدی، کس ٹیم میں کون سا کھلاڑی شامل ہے؟ مکمل تفصیلات جانئے

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے تمام فرنچائزز نے سکواڈز کو حتمی شکل دیدی، کس ...
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے تمام فرنچائزز نے سکواڈز کو حتمی شکل دیدی، کس ٹیم میں کون سا کھلاڑی شامل ہے؟ مکمل تفصیلات جانئے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے ’ہتھیاروں‘ کا انتخاب کر لیا ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ رواں سال شیڈول لیگ کے چھٹے سیزن میں کرس گیل، ٹام بینٹن، راشد خان، کرس لین، ڈیوڈ ملر، ڈیل سٹین سمیت دنیا کے نامور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں تمام چھ ٹیموں نے پی ایس ایل کیلئے پلیئرز منتخب کر لئے ہیں۔ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم میں سرفراز احمد، ڈائمنڈ میں بین کٹنگ، محمد حسنین محمد نواز، گولڈ میں اعظم خان، نسیم شاہ، سلور میں زاہد محمود اور انور علی کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں پلاٹینم پلیئرز کرس گیل اور ٹام بینٹن کو لیا، گولڈ میں عثمان شنواری، سلور میں کیمرون ڈیلپورٹ، قیس احمد اور عبدالناصر کو چنا گیا، ایمرجنگ کیٹیگری میں صائم ایوب اور آرش علی خان، سپلیمنٹری میں ڈیل سٹین اور عثمان خان کو رکھا گیا ہے اور اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ کچھ یوں بنتا ہے۔ 

سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، ٹام بینٹم، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل سٹین اور عثمان خان۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم میں شاداب خان، ڈائمنڈ میں کولن منرو، فہیم اشرف، گولڈ میں حسین طلعت، آصف علی، سلور میں موسیٰ خان اور ظفر گوہر کو برقرار رکھا تھا، واحد ٹریڈ میں پلاٹینم پلیئر ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کولن انگرام کراچی کنگز میں چلے گئے تھے، ڈرافٹ میں وائلڈ کارڈ پک کے ذریعے حسن علی کا انتخاب کیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں لوئیس گریگوری، گولڈ میں فل سالٹ کو لیا گیا، سلور کیٹیگری میں روحیل نذیر، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے اور افتخار احمد شامل ہوئے، ایمرجنگ میں محمد وسیم جونیئر اور سیفی عبداللہ کا انتخاب کیا گیا۔ سپلیمنٹری کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جورڈن اور عاکف جاوید کو منتخب کیا اور یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ کچھ اس طرح بنتا ہے۔ 

شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لوئس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، کرس جورڈن، عاکف جاوید۔ 

لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ میں فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رﺅف، گولڈ میں بین ڈنک اور دلبر حسین، سلور میں سہیل اختر کو سکواڈ میں شامل رکھا تھا، ڈرافٹ میں راشد خان کا انتخاب کر لیا، گولڈ کیٹیگری میں سمت پٹیل، سلور میں ٹام بیل، ذیشان اشرف، آل راﺅنڈر سلمان علی آغا، محمد فیضان کو برقرار رکھا، ایمرجنگ معاذ خان اور زاہد عالم کو چن لیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں جو ڈینلی اور احمد دانیال کا انتخاب ہوا اور اس طرح پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کا سکواڈ کچھ اس طرح بنتا ہے۔ 

سہیل اختر (کپتان)، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رﺅف، بین ڈنک، دلبر حسین، راشد خان، سمت پٹیل، ٹام بیل، ذیشان اشرف، سلمان علی آغا، محمد فیضان، معاذ خان، زاہد عالم، جو ڈینلی، احمد دانیال۔ 

ملتان سلطانز نے پلاٹینم میں شاہد خان آفریدی اور ریلی روسو، ڈائمنڈ میں سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، گولڈ میں جیمز وینس، شان مسعود اور عثمان قادر کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں پلاٹینیم پلیئر کرس لین کا انتخاب کیا، سلور کیٹیگری میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ اور ایڈم لیتھ کو حاصل کیا، ایمرجنگ کیٹیگری میں شاہ نواز دھنی اور محمد عمر کو حاصل کر لیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھ ویٹ کا انتخاب کیا گیا اور یوں ملتان سلطانز کا سکواڈ کچھ اس طرح بنتا ہے۔ 

شان مسعود (کپتان)، شاہد خان آفریدی، ریلی روسو، سہیل تنویر، محمد رضوان، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، عثمان قادر، کرس لین، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لیتھ، شاہ نواز دھانی، محمد عمر، عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھ ویٹ۔ 

پشاور زلمی نے پلاٹینم میں وہاب ریاض، شعیب ملک، ڈائمنڈ میں کامران اکمل اور گولڈ میں لیام لیونگ سٹون اور حیدر کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں پلاٹینم پلیئر ڈیوڈ ملر کو منتخب کیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجیب الرحمان اور شیرفین ردر فورڈ کو پک کیا، گولڈ میں عماد بٹ، سلور میں عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا اور فاسٹ باﺅلر محمد عرفان جونیئر کو حاصل کر لیا، ایمرجنگ میں پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران کا انتخاب کیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں روی بوپارا اور عامر خان کو لیاگیا اور اس طرح پشاور زلمی کاسکواڈ کچھ اس طرح بنتا ہے۔ 

وہاب ریاض (کپتان)، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگ سٹون، حیدر علی، ڈیوڈ ملر، مجیب الرحمان، شیرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا، محمد عرفان جونیئر، ابرار احمد، محمد عمران، روی بوپارا اور عامر خان۔ 

دفاعی چیمپین کراچی کنگز نے پلاٹینم میں بابراعظم، محمد عامر، ڈائمنڈ میں عماد وسیم، گولڈ میں عامر یامین، شرجیل خان، سلور میں وقاص مقصود اور ایمرجنگ میں ارشد اقبال کو برقرار رکھا تھا، ڈائمنڈ میں ڈینیل کرسٹیان اور محمد نبی کو لیا، گولڈ میں وکٹ کیپر شیڈوک والٹن، سلور جو کلارک، آل راﺅنڈر دانش عزیز، محمد الیاس اور ذیشان ملک کا انتخاب کر لیا، ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی نے قاسم اکرم کو منتخب کیا جبکہ سپلیمنٹری میں نور احمد شامل ہیں اور اس طرح کراچی کنگز کے سکواڈ میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں۔ 

عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود، ارشد اقبال، محمد نبی، ڈین کرسٹیان، شیڈوک والٹن، جو کلارک، دانش عزیز، محمد الیاس، ذیشان ملک، قاسم اکرم، نور احمد۔ 

مزید :

کھیل -