" میں فلم نیرجا کی پروموشن میں مصروف تھی تو یہ خوفناک حادثہ میرے ساتھ بھی پیش آیا" سونم کپور نے انکشاف کردیا

" میں فلم نیرجا کی پروموشن میں مصروف تھی تو یہ خوفناک حادثہ میرے ساتھ بھی پیش ...
سورس: Instagram/sonamkapoor

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزدای اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ فلم نیرجا کی پرموشن میں مصروف تھیں تو ان کے ساتھ ایسا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ بال بال بچی تھیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ 2016 میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فلم نیرجا کی تشہیر میں مصروف تھیں۔اداکارہ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر میں اور میرے دوست کنال راول صحیح لمحے کار سے چھلانگ نہ لگاتے تو ہماری موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔
بالی ووڈ فلم ’نیرجا‘بھارت کی ائیر ہوسٹس نیرجا بھانوٹ کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے بھارت کی ایک فلائٹ میں سوار 359 مسافروں کی جانیں بچاتے ہوئے بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا، اس فلم میں نیرجا کے کردار کو نبھانے والی سونم کپور بھی خوفناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئیں۔
سونم کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف ایک چیز تھی جس نے ان کی اور ان کے دوست کی جان بچائی اور وہ ان کا وجدان تھا۔اداکارہ کے مطابق وہ اپنے دوست کنال راول کے لیے فلم کی تشہیر کے لیے کار میں سوار تھیں جب اچانک کار رک گئی، انہیں اس لمحے فوراً ہی کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا جس پر کنال کو کار سے چھلانگ لگانے کو کہا تاہم اسی لمحے کار میں آگ لگی اور کنال کی سائیڈ کا دروازہ جام ہوگیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کنال کی دروازہ کھولنے میں مدد کی اور وہ اور کنال جیسے ہی کار سے اترے کار دھماکے سے پھٹ گئی۔
سونم کا کہنا تھا کہ وہ اور کنال کار پھٹنے سے سیکنڈ قبل ہی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

تفریح -