شعیب ملک نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا، پاکستانیوں کو مفید مشورہ بھی دیدیا

شعیب ملک نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا، پاکستانیوں کو مفید مشورہ بھی دیدیا
شعیب ملک نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا، پاکستانیوں کو مفید مشورہ بھی دیدیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنک فوڈ سے پرہیز ہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنی فٹنس بحال رکھنے کی خاطر جنک فوڈ نہیں کھاتا البتہ چکن بریانی پسند ہے۔ جو چند دن یا ہفتے کے بعد کھالیتا ہوں اور اگر اس کے ساتھ چکن کباب بھی مل جائیں اور ساتھ املی بھی ہاتھ لگ جائے تو کھانے کا لطف د وبالا ہوجاتا ہے، پاکستانی قوم کو بھی چاہئے وہ جنک فوڈ سے پرہیز کریں تاکہ میری طرح سب فٹ دکھائی دیں۔ 

شعیب ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حسن علی کو پشاور زلمی نے اس کی خواہش پر ریلیز کیا ہے اور اب وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں، ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس لڑکے کو منتخب کریں جوپورے میچز کیلئے دستیاب ہو، پشاور زلمی کی کامیابی کی بڑی وجہ ہار کے بعد زبردست طریقے سے کم بیک کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -