زیادتی کیسز میں ڈی این اے کا جدید نظام رائج کیاجائے ،سندھ ہائیکورٹ 

زیادتی کیسز میں ڈی این اے کا جدید نظام رائج کیاجائے ،سندھ ہائیکورٹ 
زیادتی کیسز میں ڈی این اے کا جدید نظام رائج کیاجائے ،سندھ ہائیکورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملزمان کو جلد سزا دلوانے کے کیس میں چیئرمین فرانزک، سربراہ ریفارم کمیٹی اور چیف ٹیکنیکل کو طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں ،تفتیش میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملزمان کو جلد سزا دلوانے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیاکہ زیادتی کیسز تفتیش اور ملزمان کوسزا کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں؟، پولیس سرجن نے کہاکہ ریفارمز کمیٹی نے قانون سازی کیلئے کئی تجاویز مرتب کرلی ہیں۔
عدالت نے کہاکہ ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں ،تفتیش میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے ، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اورچیئرمین فرانزک، سربراہ ریفارم کمیٹی اور چیف ٹیکنیکل کو طلب کرلیا،سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔