انتظار ختم، پاکستان میں چنگان السون کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی کمپنی چنگان کی پاکستان میں تیار ہونیوالی پہلی یوروفائیوسمارٹ سیڈان کار’السون‘ کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، اس کے پہلے سی کے ڈی یونٹ کی تقریب رونمائی 14 دسمبر کو کمپنی کے جدید ترین پلانٹ پر منعقد ہوئی تھی، کمپنی نے مختلف گاڑیوں کی مختلف قیمتوں کا اعلان اپنے فیس بک پیج پر کیا، کمپنی گاڑی کے بارے میں تمام تفصیلات تقریباً ایک ماہ پہلے ہی بتاچکی تھی لیکن قیمتوں کا اعلان باقی تھا۔
کمپنی پہلے ہی السون کی تین اقسام کا اعلان کرچکی تھی اور اب بتایاکہ مینوئل ٹرانسمشن کیساتھ موجود 1.37Lکی قیمت 21,99,000روپے،ڈبل کلچ ٹرانسمشن سسٹم کیساتھ موجود 1.5L comfortکی قیمت 23,99,000روپے اور ڈبل کلچ ٹرانسمشن سسٹم کیساتھ ہی 1.5L lumirereکی قیمت 25,49,000روپے رکھی گئی ، یہ تمام قیمتیں ایکس ڈیلر ہیں اور گاڑی کی بکنگ 14جنوری سے شروع ہوگی جس کیلئے ساڑھے سات لاکھ روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے ۔ السون کی تین سال یا ایک لاکھ کلومیٹر وارنٹی ہوگی ۔
Changan Alsvin Announcement from fazal wahab on Vimeo.
خریداروں کے لیے سٹیلر وائیٹ، لیونر سلور ، گلیکسی بلیک ، کاسمک ریڈ ، نیبولا بلیو اور سپیس گرے رنگوں میں گاڑیاں دستیاب ہوں گی ۔ پاک ویلز نے السون کو پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں شاندار اضافہ قراردیا ہے لیکن اس کا انحصار چنگان موٹرز پر ہے کہ وہ اس موقع سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔