رواں سال پی ایس ایل میں تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ احسان مانی نے پاکستانیوں کو امید لگا دی

رواں سال پی ایس ایل میں تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ ...
رواں سال پی ایس ایل میں تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ احسان مانی نے پاکستانیوں کو امید لگا دی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے۔ کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں مداحوں کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کے چناؤکی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ کوشش ہوگی تمام ایونٹس پاکستان میں کروائیں، تاہم آگے کیا حالات ہوتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں مداحوں کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے اور اس حوالے سے حکومت سے بات کریں گے اور جس حد تک تماشائیوں کو گراﺅنڈ میں لا سکے، ضرور لے کر آئیں گے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سپر لیگ بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، یہ لیگ قوم کو متحد کرتی ہے اور اسے سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ اور بھی بہتر ہو گی اور دنیا کی بہترین لیگ قرار پائے گی۔ 

مزید :

کھیل -