پی ایس ایل 6 کیلئے سکواڈز کا انتخاب، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، کوئٹہ کے معین خان اور ملتان کے مشتاق احمد نے دبنگ اعلان کر دیا

پی ایس ایل 6 کیلئے سکواڈز کا انتخاب، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، کوئٹہ کے معین ...
پی ایس ایل 6 کیلئے سکواڈز کا انتخاب، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، کوئٹہ کے معین خان اور ملتان کے مشتاق احمد نے دبنگ اعلان کر دیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ جیسے چاہتے تھے ویسے کھلاڑی منتخب کئے، کوشش ہو گی کہ اس بار فائنل جیتیں اور مداحوں کو ٹرافی کی صورت میں خوبصورت تحفہ پیش کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق عاطف رانا نے کہا کہ ورلڈ سٹار راشد خان پہلے چار پانچ میچز کیلئے دستیاب نہیں ہیں لیکن وہ پاکستان کی کنڈیشنز کو سمجھتے ہیں اور ان سے ٹیم کو فائدہ ہوگا،اس بار ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کہتے ہیں کہ ہم نے اچھے کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم تشکیل دی ہے جبکہ ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ خوش قسمتی سے جوسوچا ہوا تھا وہ ہی پک ملی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب گزشتہ روز ڈرافٹس کے ذریعے لاہور میں ہوا جس میں پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کے مالکان ، عہدیدار اور کوچنگ سٹاف نے شرکت کی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ٹام بینٹن اور سپلمنٹری میں ڈیل سٹین کا انتخاب کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر پلاٹینم کیٹیگری میں پشاور زلمی کے ہوگئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم میں حسن علی اور ملتان سلطانز نے کرس لِن کا انتخاب کر لیا۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں راشد خان اور سپلیمنٹری مین جو ڈینلی کا انتخاب کیا۔ ڈائمنڈ کیٹگری کیلئے پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ جبکہ کراچی کنگز نے دینیل کرسچن ، محمد نبی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگری کو منتخب کرلیا۔

مزید :

کھیل -