نوازشریف کومنی لانڈرنگ کی وجہ سے ہی نکالا گیا،ان کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے، شہزاداکبر

نوازشریف کومنی لانڈرنگ کی وجہ سے ہی نکالا گیا،ان کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے، ...
نوازشریف کومنی لانڈرنگ کی وجہ سے ہی نکالا گیا،ان کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے، شہزاداکبر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر کاکہناہے کہ نوازشریف کومنی لانڈرنگ کی وجہ سے ہی نکالا گیا،نوازشریف کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے،انہوں نے کہاکہ سخت حالات میں نوازشریف سخت بیمار ہوتے ہیں،نوازشریف کو واپس لانے کیلئے دوطریقہ کارپرکام ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے قوم کے ساتھ جھوٹ بولا،جھوٹ کا سلسلہ پانامہ سے شروع ہوا جو اب تک جاری ہے، نوازشریف نے گزارشات میں بھی غلط بیانی سے کام لیا۔

مشیر داخلہ واحتساب نے کہاکہ پانامہ فیصلے میں نوازشریف جھوٹے قرارد یئے گئے،نوازشریف آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پرپورے نہیں اترتے،نوازشریف نے اپنے جھوٹ کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا،نوازشریف نے جھوٹ بول کرقوم کوگمراہ کیا۔

شہزاداکبر نے کہاکہ مسلسل جھوٹ بولاگیاکہ کرپشن نہیں اقامہ پر فیصلہ سنایاگیا، مریم نوازنے کہا منی لانڈرنگ کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں،نوازشریف کومنی لانڈرنگ کی وجہ سے ہی نکالا گیا،نوازشریف کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے لندن سے آنے والی خبروں پر قبل از وقت مٹھایاں بانٹیں،براڈ شیٹ ایک ایسٹ ٹریسنگ کمپنی تھی جسے ایک ایگریمنٹ کے تحت ہائر کیا گیا،براڈ شیٹ کی خدمات حکومت پاکستان نے 2000 میں حاصل کیں،حکومت پاکستان نے براڈ شیٹ کے ساتھ کچھ عرصہ کے بعد یہ کنٹریکٹ ختم کر دیا،براڈ شیٹ آرٹریبیوشن میں چلی گئی اور کہا کہ ہمیں 20 فیصد معاہدہ کے تحت ادا ئیگی کی جائے،اکتوبر 2009 میں براڈ شیٹ نے پیپلزپارٹی دور میں کیس شروع کیا، مصالحتی عدالت میں یہ کیس 2016تک چلتا رہا۔معاہدہ تھا کہ جتنی ریکوری ہوگی 20 فیصد براڈ شیٹ کودی جائے گی۔

مشیر داخلہ و احتساب نے کہاکہ خواجہ آصف نے 2سال گزرنے کے بعد بھی ثبوت پیش نہیں کئے،خواجہ آصف کے اثاثوں کی کوئی منی ٹریل نہیں ہے نہ کوئی سورس،احسن اقبال پر بھی اقامہ کیس ہے یہ صرف ن لیگی رہنماوَں پر ہی کیوں؟نوازشریف اشتہاری ڈکلیئرہوچکے ہیں،حکومت کی کوشش ہے کم سے کم پرائیویٹ فرم کا استعمال کیاجائے، میری اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار نے سیاسی پناہ کےلئے اپلائی کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف سزا یافتہ اور کیس سنجیدہ ہے،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت پرساری رپورٹ دی، جوڈیشل آرڈر کے تحت نوازشریف کوجانے کی اجازت ملی،نوازشریف جوڈیشل آرڈر کی رو سے بھی بھگوڑے ہیں،شہزاداکبر نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی خاندان کی جاگیر نہیں یہ عام آدمی کی پارٹی ہے،مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی فنڈنگ ذرائع بتاہی نہیں سکتیں،پی ٹی آئی کا آڈٹ اے گریڈ سے کرایاگیا،پی ٹی آئی میں بھی پیسہ آیا اس کی ٹریل الیکشن کمیشن کو دی ۔

مشیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن والے ایک صاحب تو علاج کروانے باہر گئے ہوئے ہیں،احتساب طاقتور کا ہی ہوتا ہے،ریڑھی والے کا کیا احتساب کرنا ہے،جب بھی ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے تو وہ سیاسی انتقام کہنا شروع کر دیتے ہیں ،شہزاداکبر نے کہاکہ پنجاب کے لوگ جانتے ہیں کہ ن لیگ والے کتنے دودھ کے دھلے ہوئے ہیں،نیب بہتر بتا سکتی ہے کہ کیس میں انہیں کب طلب کیا جانا ہے کب نہیں،مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا تو یہ 400 افراد کا جتھہ لیکرگئیں،نوازشریف نے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -