کسی نے ملک سے بھاگ جانا ہے تو بھاگ جائے،اسلام آبادہائیکورٹ کے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی کیس میں ریمارکس

کسی نے ملک سے بھاگ جانا ہے تو بھاگ جائے،اسلام آبادہائیکورٹ کے لاپتہ شہری کی ...
کسی نے ملک سے بھاگ جانا ہے تو بھاگ جائے،اسلام آبادہائیکورٹ کے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پردائر توہین عدالت کی درخواست پر عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر اسلام آبادہائیکورٹ نے برہمی کااظہار کیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کسی نے ملک سے بھاگ جانا ہے تو بھاگ جائے،عدالتی احکامات پرعملدرآمدکرواکررہوں گا،شہری بازیاب نہ ہواتو متعلقہ افسران تیاری کرکے آئیں جیل میں بھیجوں گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی عدم بازیابی پر دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محسن اخترکیانی نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ کسی نے ملک سے بھاگ جانا ہے تو بھاگ جائے،عدالتی احکامات پرعملدرآمدکرواکررہوں گا۔
عدالت نے کہاکہ موجودہ سیکرٹری داخلہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،جسٹس محسن اخترکیانی نے کیاکہ جتنی آپ لوگوں نے ڈیوٹی کی بہت ہے،سب کوبڑوں سمیت گھر بھیج دوں گا۔
عدالت نے آپ لوگوں نے صرف وردیاں پہنی ہیں کام کسی کو نہیں کرنا،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہ ریاست غیرقانونی کاموں سے ملک کی خدمت نہ کرے ،مذاق بنایاہواہے سیکرٹری داخلہ سمیت سب کیخلاف کارروائی کرونگا،سیکرٹری داخلہ کوعہدے پر رہنے کاکوئی حق نہیں ۔
عدالت نے سابق آئی جی جان محمد سمیت تمام فریقین کونوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ شہری بازیاب نہ ہواتو متعلقہ افسران تیاری کرکے آئیں جیل میں بھیجوں گا۔