دبئی : امین خان کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت

دبئی : امین خان کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت
دبئی : امین خان کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) نوجوان کاروباری شخصیت امین خان نے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 
سال 2021 کی آغاز میں چیرمین قومی وطن پارٹی متحدہ عرب امارات محمد سعید خان بام خیل کی زیرصدارت ایک اہم شمولیتی پروگرام ہوا جس میں نوجوان کاروباری شخصیت امین خان نے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی  میں شمولیت اختیار کی۔ شامل ہونے والوں میں حاجی رحمان،یاسر خان،عرفان،افضل خان،کاشف خان،علی خان،ظاہر شاہ، زاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔
پروگرام میں قومی وطن پارٹی متحدہ عرب امارات کے سنیئر رہنما فضل ربی صافی اور سعید اللہ خان ترکئی نے شرکت کی۔ اپنے بیان میں چیرمین محمد سعید خان بام خیل نے کہا آئندہ کچھ دنوں کے اندر پارٹی میں مزید شمولیتیں ہوں گی۔