صدارتی ریفرنس: کیا سندھ حکومت کاجواب میٹھاہوگا؟چیف جسٹس کا ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے مہلت طلب کرنے پر استفسار،کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے

صدارتی ریفرنس: کیا سندھ حکومت کاجواب میٹھاہوگا؟چیف جسٹس کا ایڈووکیٹ جنرل ...
صدارتی ریفرنس: کیا سندھ حکومت کاجواب میٹھاہوگا؟چیف جسٹس کا ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے مہلت طلب کرنے پر استفسار،کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسارکیا کہ کیا سندھ حکومت کاجواب میٹھاہوگا؟چیف جسٹس کے سوال پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،جمعیت علمااسلام پاکستان نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی،وکیل کامران نے کہاہے کہ عدالت اجازت دے توتحریری جواب جمع کراناچاہتے ہیں،جمعیت علما اسلام پاکستان کاجواب رجسٹرارآفس قبول نہیں کررہا،عدالت نے دو ہفتے کا وقت دیاتھا مگرہمارا جواب جمع نہیں کررہے،عدالت نے جے یوآئی کوتحریری جواب جمع کرانےکی اجازت دےدی۔

عدالت نے سینیٹر رضاربانی کی کیس میں فریق بننے کی استدعا منظورکرلی،رضا ربانی کے علاوہ 2 مزید وکلا نے فریق بننے کی درخواست کردی، عدالت نے وکیل مدثرحسن،قمر افضل کو بھی تحریری جواب دینے کی اجازت دیدی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت تحریری جوابات کاہی جائزہ لے گی ،ہروکیل کے زبانی دلائل نہیں سنیں گے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالتی حکم پر اخبارات میں اشتہارات دیئے تھے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ کیا کوئی آزادحیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑ سکتا ہے، اٹارنی جنرل نے کہاکہ آزادامیدواروں کے سینیٹ الیکشن لڑنے پرپابندی نہیں ۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت کاجواب جمع کراناچاہتے ہیں،چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسارکیا کہ کیا سندھ حکومت کاجواب میٹھاہوگا؟چیف جسٹس کے سوال پر عدالت میں قہقہے لگ گئے،سندھ حکومت نے عدالت سے ایک ہفتے کاوقت مانگ لیا،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ تمام فریقین کے جوابات آنے کے بعدسب کودیکھیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -