پی ایس 52 ضمنی الیکشن کی تیاریاں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا: سید امیر علی شاہ

پی ایس 52 ضمنی الیکشن کی تیاریاں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ...
پی ایس 52 ضمنی الیکشن کی تیاریاں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا: سید امیر علی شاہ

  

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر  )صوبائی اسمبلی کےحلقے پی ایس "52" کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ نےکہا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کےحقوق کا بھرپور تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

انتخابی مہم کےسلسلے میں میگھواڑ برادری کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے  سید امیر علی شاہ نےکہا کہ یہ اجتماع بتارہا ہےکہ انشاءاللہ اٹھارہ جنوری ہماری کامیابی کا دن ہے، آپ کےاعتماد اور آپ کےووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست مخالفین کا مقدر ہے، میرے والد مرحوم سید علی مردان شاہ کےساتھ میگھواڑ برادری اور  ڈاکٹر لچھمن کیسرانی کےساتھ   جو تعلق اور محبت کا رشتہ تھا، میں بھی انشاءاللہ اس تعلق کو قائم رکھوں گا، میرے دروازے چوبیس گھنٹے آپ لوگوں کے کھلے ہیں۔

جلسے سے خالد سراج سومرو ،ڈاکٹر سید نور علی شاہ ،ڈاکٹر لچھمن کیسرانی ،ساھومل کیسرانی ،انجینئر تیرت ساجن وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جلسہ میں شریک عوام نےاپنا فیصلہ دےدیا ہےکہ عمرکوٹ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، میگھواڑ کمیونٹی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے ،مرحوم سید علی مردان شاہ کی عوامی خدمات ان کا کردار سید علی مردان شاہ کی زندگی عوام کےسامنے ہے، انہیں کامیاب کرانا غریب عوام کی کامیابی ہے۔

تقریب انتطامیہ کی طرف سے  مہمانوں کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپیوں ،اجرک کے تحائف دیےگئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -