دیور کی بارات کیساتھ آئی خاتون خود ہی غائب ہوگئی
پشاور (ویب ڈیسک) مردان سے دیور کے بارات میں فقیر آبادپشاور آنے والی شادی شدہ خاتون غائب ہوگئی ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق شہری " خ م "نے تھانہ فقیر آبادپولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی کی بارات لے جانے کے لئے اپنی اہلیہ اور مہمانوں کے ہمراہ فقیر آباد صندو گڑھی آیا تھا ، بارات کی رسومات ادا ہونے کے بعد اس کی بیوی مسماة "س " لاپتہ ہو گئی، خاتون کو بہت تلاش کیا گیا تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔ درخواست گزار نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی اہلیہ کو کسی نے بہلا پھسلا کر اغواءکیا ہے۔