موبائل فون پر دوستی ، لڑکا اپنی محبوبہ کے باپ کے بلانے پر اس کے گھر پہنچ گیا لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

موبائل فون پر دوستی ، لڑکا اپنی محبوبہ کے باپ کے بلانے پر اس کے گھر پہنچ گیا ...
موبائل فون پر دوستی ، لڑکا اپنی محبوبہ کے باپ کے بلانے پر اس کے گھر پہنچ گیا لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا
سورس: Pxhere (creative commons license)

  

پشاور (ویب ڈیسک) تھانہ داﺅد زئی کی حدود میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے جوان لڑکے کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کردیا، موبائل فون پر مقتول کی لڑکی کیساتھ دوستی رہی اور گھر کے باہر بات چیت کے بعد لڑکی کے والد نے اسے گھر کے اندر بلا لیا اور فائرنگ کردی۔ 

 روزنامہ جنگ کے مطابق مسماة " ح " نے زخمی حالت میں  پولیس کو بتایا کہ ایک ماہ قبل اس کی فواد  سکنہ صوابی کے ساتھ موبائل فون پر دوستی ہوئی، بعد میں اس نے مقتول کے ساتھ رابطہ ختم کرکے موبائل فون توڑ دیا اور ان کے مابین رابطے ختم ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز عشاءکے وقت فواد اس کے گھر کے سامنے آیا جہاں والداور فواد کے مابین باتیں ہورہی تھیں، اس دوران والد نے فواد کو بہانہ سے گھر کے اندر بلایااور کلاشنکو ف اٹھا کر دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زخمی ہو کر جانبر نہ ہوسکا  اور میں شدید زخمی ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا  جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -