درخواست گزار کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے، مزید دلائل دیں، اسلام آبادہائیکورٹ کے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نااہلی کیس میں ریمارکس

درخواست گزار کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے، مزید دلائل دیں، اسلام آبادہائیکورٹ ...
درخواست گزار کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے، مزید دلائل دیں، اسلام آبادہائیکورٹ کے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نااہلی کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی نااہلی کی انٹراکورٹ اپیلوں پر مزید دلائل طلب کرلئے، عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے، مزید دلائل دیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے، مزید دلائل دیں،عدالت نے استفسار کیا کہ دہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کو بددیانتی کیسے کہا جا سکتا ہے؟،نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق سپریم کورٹ نے کسی حالیہ کیس میں فیصلہ دیا تھا۔

عدالت نے رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی نااہلی کی انٹراکورٹ اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااورایم این ایز تاشفین صفدر اور کنول شوزب کی نااہلی کی انٹراکورٹ اپیلوں پر مزید دلائل طلب کرلئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -