آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق ہو گا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق ہو گا
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق ہو گا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق برسبین میں 15 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ مہمان ٹیم بھارت نے سخت کوویڈ پروٹوکولز کی وجہ سے برسبین جانے پر خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کاکہنا ہے کہ گابا میں 50 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی کیونکہ مداحوں کی صحت اور حفاظت کی وجہ سے سماجی فاصلے کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی مداح کورونا وائرس سے متاثر نہ ہو اور یہ میچ خیریت سے منعقد ہو سکے۔ 

مزید :

کھیل -