لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے بھاری اسلحہ سمیت 13ملزم گرفتار، تھانے منتقل کردیاگیا

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے بھاری اسلحہ سمیت 13ملزم گرفتار، ...
لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے بھاری اسلحہ سمیت 13ملزم گرفتار، تھانے منتقل کردیاگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارلحکومت میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے بھاری اسلحہ سمیت 13افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں بعد ازاں حوالات میں بند کرکے تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی ایس پی اچھرہ سرکل رانا اشفاق انجم نے بتایا کہ ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے گرفتار کیاگیا، ملزمان میں اشفاق ، عثمان، آصف ، زوار، وسیم اور ان کے دیگر ساتھی شامل ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں پستول، کلاشنکوفیں اور گولیاں شامل ہیں، ملزم مین شاہرہوں اور حساس مقام پر دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -