گزشتہ دہائی میں بحیثیت قوم چینلجز سے سرخرو ہو کر نکلے، ڈی جی آئی ایس پی آر

گزشتہ دہائی میں بحیثیت قوم چینلجز سے سرخرو ہو کر نکلے، ڈی جی آئی ایس پی آر
گزشتہ دہائی میں بحیثیت قوم چینلجز سے سرخرو ہو کر نکلے، ڈی جی آئی ایس پی آر
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہمارے عوام اور اداروں نے چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بحیثیت قوم ہم سرخرو ہو کر مشکلات سے نکلے۔

اہم ترین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 10 سال ہر لحاظ سے پاکستان کیلئے چیلنجنگ وقت تھا، 2020 میں سکیورٹی چیلنجز کے علاوہ ٹڈی دل اور کورونا جیسے بحران آئے۔ اس دہائی میں ایک طرف مشرقی سرحد پر بھارتی شر انگیزیاں جاری تھیں تو دوسری طرف مغربی سرحد پر کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا  کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان کے اداروں اور عوام نے متحد ہو کر ان مشکلات کا مقابلہ کیا اور بحیثیت قوم اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ مغربی اضلاع میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ معاشی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان کے مذموم عزائم اور خطرات کی حقائق کے ذریعے نشاندہی کی اور ان کا مقابلہ کیا ، اس بات کا دنیا اعتراف کر رہی ہے۔