آپریشن ردالفساد کے تحت 3 لاکھ71 ہزار خفیہ آپریشن کئے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہاہے کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشتگردی کامقابلہ کیا،آپریشن ردالفساد کے تحت 3 لاکھ 71 ہزار خفیہ آپریشن کئے گئے ۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی ہمیشہ حقائق کے ذریعے نشاندہی کی اورمقابلہ بھی کیا،پاکستانی قوم نے متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کیا،دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی،2014 میں کراچی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا،کراچی اب 103 ویں نمبر پر ہے، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی،کراچی میں دہشت گردی میں 95 فیصد کمی آئی،کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی۔
پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کیلئے مربوط اقدامات کئے، پاک ایران بارڈر پر 37 فیصد کامکمل کرلیا گیا،ملک بھر میں 50 فیصد سے زائد سکیورٹی خطرات کو روکا گیا۔