دہشت گردی کو ناکام بنانے اور ممکنہ بچائو کیلئے سکول آف سٹریٹجک سٹڈیز میں  ورکشاپ کا انعقاد، مختصر مشق کا اہتمام، سکیورٹی کی منصوبہ بندی پر بریفنگ دی گئی 

دہشت گردی کو ناکام بنانے اور ممکنہ بچائو کیلئے سکول آف سٹریٹجک سٹڈیز میں  ...
 دہشت گردی کو ناکام بنانے اور ممکنہ بچائو کیلئے سکول آف سٹریٹجک سٹڈیز میں  ورکشاپ کا انعقاد، مختصر مشق کا اہتمام، سکیورٹی کی منصوبہ بندی پر بریفنگ دی گئی 

  

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ روز سکول آف سٹریٹجک سٹڈیز میں تعلیمی اداروں خصوصاً سکولز، کالج، مدارس اور یونیورسٹیز کو دہشتگردی سے بچاﺅ کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شرکاءمیں دہشتگردی سے ممکنہ بچاﺅ، سکولوں اور طلبا میں آگاہی دینا تھا۔ یہ تین گھنٹے سے زیادہ طویل ورکشاپ سکول آف سٹریٹجک سٹڈیز کے کیمپس میں منعقد کی گئی،  ورکشاپ میں شرکاءکو دہشتگردوں کے طریقہ کار، ان کے اہداف، ان کی شناخت اور سکول سکیورٹی کی منصوبہ بندی وغیرہ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سینئر اور تجربہ کار فوجی افسران بریگیڈیئر (ر) عاطف شفیق اور کرنل (ر) آصف اقبال نے شرکاءکو دہشتگردی سے بچاﺅ کے تمام پہلوﺅں سے روشناس کروایا۔ شرکاءکو ایک مختصر مشق بھی کرائی گئی۔ اس سے قبل ایک گھنٹہ شرکاءکے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے گئے۔

اساتذہ اور طلبا نے پھر ورکشاپ میں شرکت کی اور آخر میں سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آگاہی کے حوالے سے بہترین ورکشاپ تھی۔ جس سے ان کے علم میں بہت اضافہ ہوا ہے اور اس آگاہی نے ان میں اعتماد پیدا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام طلبا اور اساتذہ کو اس ورکشاپ میں شرکت کرنی چاہیے۔

بریگیڈیئر (ر) عاطف شفیق نے کہا کہ یہ ٹریننگ اور آگاہی دہشتگردوں کے خلاف ایک مضبوط اور مربوط محاذ بناسکتی ہے۔ صرف دیواریں اونچی کرنے سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا اور محصور ہونے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ادارے کے سربراہ علی سجاد چیف ایگزیکٹو سکول آف سٹریٹجک سٹڈیز نے بھی شرکت کی اور کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس آگاہی مہم سے زیادہ سے زیادہ افراد اور اداروں کو مستفید ہونا چاہیے، آخر میں تمام شرکاءکا علی سجاد نے شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -