قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لینے کا ...
قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے حوالے سے ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نومنتخب چیئرمین پی سی بی کرکٹ کمیٹی سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہو رہا ہے جس میں نیوزی لینڈ میں شکست کے حوالے سے ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
سلیم یوسف نے بتایا کہ کمیٹی کے ارکان میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل، ویمن چیف سلیکٹر عروج ممتاز اور علی نقوی شامل ہیں، جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس سے سیریز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر تفصیلی بات ہوگی، اجلاس میں قومی کرکٹ کے حوالے سے اہم امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میری پہلی سربراہی میں ہونے والا اجلاس اہمیت کا حامل ہوگا، دائرہ اختیار کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر تفصیلی بحث ہوگی، کوچز کی آرا جا ننے کے بعد کمیٹی کے ارکان کی باہمی مشاورت سے سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو پیش کردی جائیں گی، 

مزید :

کھیل -