ویرات کوہلی اور انوشکا شرما والدین بن گئے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی جس کے بعد مشہور بھارتی جوڑی کو مبارکباد کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس وجہ سے ہی دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں 11 دسمبر 2017ءکو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی تھی۔