دشمن کو جواب نہ دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں ،میجرجنرل بابرافتخار

دشمن کو جواب نہ دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں ،میجرجنرل بابرافتخار
دشمن کو جواب نہ دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں ،میجرجنرل بابرافتخار

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کے ڈی جی میجرجنرل بابرافتخار نے کہاہے کہ دشمن کو جواب نہ دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں ،پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے۔

میجرجنرل بابرافتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فوج اپنا کام کررہی ہے،فوج قربانیاں بھی دے رہی ہے،دشمن کو جواب نہ دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں ،فوج اپناکام کرتی رہے گی ،پریشانی کی کوئی بات نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج اورشہدا کی فیملیز کامورال بہت بلند ہے۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہاکہ پاک افغان بارڈر پرباڑفوج نے نہیں حکومت کے احکامات پر لگی ہے،باڑ پاکستان کے عوام کی حفاظت کیلئے لگائی گئی ،انہوںنے کہاکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں بھی کئی قربانیاں دی ہیں کسی کی مجال نہیں کہ اس باڑ کو اکھاڑ سکے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -