پاکستانی معیشت پیچھے رہ جانےکی بڑی وجہ ٹیکس نہ دینا ہے: وزیراعظم

پاکستانی معیشت پیچھے رہ جانےکی بڑی وجہ ٹیکس نہ دینا ہے: وزیراعظم
پاکستانی معیشت پیچھے رہ جانےکی بڑی وجہ ٹیکس نہ دینا ہے: وزیراعظم
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے پیچھےرہ جانے کی بڑی وجہ ٹیکس نہ دینا ہے، پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے، 22 کروڑ لوگوں میں سے صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے 'راست' پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک بہت بڑاقدم ہے، اس سے ملک کے نچلے طبقے کو بھی اوپر آنے میں اور ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ بننے کا موقع ملے گا۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے ملک پیچھے کی جانب جارہا تھا لیکن سٹیٹ بینک کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ پانچ ماہ میں سرپلس میں چلا گیاہے جس کا پاکستانی معیشت کو بہت فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب روپیہ گرتا ہے تو عوام پر بڑا اثر پڑتا ہے، اشیائے خورونوش مہنگی ہوجاتی ہیں، احساس پروگرام سے غربت پر قابو پانے کی کوشش  کررہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -