ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد ٹوئٹر کو بڑا جھٹکا، وہ کام ہوگیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی

ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد ٹوئٹر کو بڑا جھٹکا، وہ کام ہوگیا جس کی ...
ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد ٹوئٹر کو بڑا جھٹکا، وہ کام ہوگیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز میں 10 فیصد تک کمی آگئی۔

بزنس انسائڈر کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن ٹوئٹر کے شیئرز میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتوں میں یہ کمی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد آئی ہے۔ ان کا اکاؤنٹ جمعہ کو یعنی کاروباری ہفتے کے آخری روز بند کیا گیا تھا جس کا رد عمل کاروباری ہفتے کے پہلے دن یعنی پیر کو سامنے آیا ہے۔

بزنس انسائڈر کے مطابق ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اس لیے آئی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کو خوف ہے کہ ٹرمپ کو بین کرنے کے بعد لوگ ٹوئٹر استعمال کرنا ترک کرسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر ٹوئٹر کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع ہوسکتی ہے۔

مزید :

بزنس -