لاہور میں خوفناک سلنڈر دھماکہ 4 افراد زخمی 

لاہور میں خوفناک سلنڈر دھماکہ 4 افراد زخمی 
لاہور میں خوفناک سلنڈر دھماکہ 4 افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ فیروز پور روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے چارافراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
فیروز پور روڈ کے علاقہ چونگی امرسدھو کے قریب آٹو ورکشاپ میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دکان کے دو ملازمین سمیت چارافراد زخمی ہوگئے،دھماکے کی آواز کافی دور تک سنی گئی جس سے علاقہ میں خو ف وہراس پھیل گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تمام زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا،ہسپتال میں ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -