لاہور میں مرغی چوروں کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی

لاہور میں مرغی چوروں کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی
لاہور میں مرغی چوروں کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے 10 لاکھ روپے مالیت کی جاپانی نسل کی مرغی اور مرغا چوری کرنے پر تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق ضلع کچہری میں جوڈیشنل مجسٹریٹ ذوالفقار بار نے امپورٹڈ فینسی مرغیاں چوری کرنے کے الزام میں ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر سبزہ زار پولیس نے ملزم وقار ،عثمان اور قاسم کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف مدعی حامد خان کی درخواست پر ایف آٰ ئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جاپانی نسل کے مرغے مرغیاں چوری کا اعتراف کر لیا ہے، چوری شدہ مرغے مرغیاں اصیل تھے جن کی مالیت 10 لاکھ بتائی جاتی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ا مپورٹڈ مرغے مرغیاں ملزمان سے برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -