رواں سال چینی کی پیدوار میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیرحماد اظہر نے خوشخبری سنا دی

رواں سال چینی کی پیدوار میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیرحماد اظہر نے خوشخبری سنا دی
رواں سال چینی کی پیدوار میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیرحماد اظہر نے خوشخبری سنا دی
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نےخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس سال چینی کی پیدوار میں اضافہ ہوگا جس سے قیتمیں بھی کم ہونے کا امکان ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں گندم،چینی،انڈوں کی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا،وزیرخزانہ کی جانب سے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ وفاقی وزیرغذائی تحفظ وتحقیق کی گندم کےذخائرپربریفنگ دی گئی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اشیائےضروریہ کی مناسب قیمتیں یقینی بنائی جائیں، وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ گندم کےوافر ذخائر موجود ہونے کے باعث فراہمی جاری ہے، وفاقی وزیرصنعت کی گھی کی قیمتیں کنٹرول کرنےکےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -