اٹلی کے سب سے طاقتور مافیا کی جج کے سامنے پیشی

اٹلی کے سب سے طاقتور مافیا کی جج کے سامنے پیشی
اٹلی کے سب سے طاقتور مافیا کی جج کے سامنے پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان(سید وجاہت بخاری )اٹلی کے سب سے طاقتور مافیا گروپ 'ڈرینگیٹاا' کے سینکڑوں مشتبہ ارکان کو رواں ہفتے کلابریا میں ایک جج کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ گزشتہ تین دہائیوں میں ملک کا سب سے بڑا "میکسی ٹرائل" چل رہا ہے۔
’ڈرینگیٹا‘کے ساتھیوں میں کئی سیاستدان ،سرکاری ملازمین ،پولیس افسران اور وائٹ کالر بزنس مین شامل ہیں جو عدالت میں جج کے سامنے پیش ہو نگے ۔ اس مقدمے میں 355 مدعا علیہان ، 900 سے زائد استغاثہ کے گواہ اور 400 وکلاءکے ساتھ 58 سرکاری گواہ بھی شامل ہیں۔اٹلی کے غریب ترین خطے (کیلابریا) میں ندرانگھیٹا کے علاقے میں اس مقدمے کی سماعت رکھی گئی ہے۔