اہم لیگی رکن پنجاب اسمبلی کورونا کا شکار ہوگئیں

اہم لیگی رکن پنجاب اسمبلی کورونا کا شکار ہوگئیں
اہم لیگی رکن پنجاب اسمبلی کورونا کا شکار ہوگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عنیزہ فاطمہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ، عنیزہ فاطمہ نے سیاسی سرگرمیاں چھوڑ کر خود کو اپنی رہائشگاہ پرآئسولیٹ کرلیا ہے۔ 

سٹی 42 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر منتخب رکن صوبائی اسمبلی عنیزہ فاطمہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جبکہ ان کے شوہر محمد ادریس کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کےدونوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر راولپنڈی سے منتخب  رکن منیرہ یامین کورونا سے جاں بحق ہوگئیں تھیں، منیرہ یامین ایک ماہ پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، کئی روز تک ہسپتال میں بیماری سے لڑتی رہیں مگر جانبر نہ ہوسکیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -